بھئی سڈنی جا کر گنتی ہو گی کہ کس کی سب سے زیادہ تصویریں ہیں وہ آئس کریم کھلاۓ گا، عمران کا جملہ جیسے ہی مکمل ہوا ہم سب نے پیچھے مڑ کر دیکھا اس وقت ہم یارنگوبلی نامی غاروں کی جانب پیدل گامزن تھے. قصہ کچھ یوں ہے کہ ہم آٹھ افراد اور دو گاڑیوں پر مشتمل چھوٹا سا قافلہ سنوئی ماونٹینز ویلی یعنی برفیلے پہاڑوں کی وادی کی سمت جمعہ ٢ اپریل ٢٠١٠ کی دوپہر رواں تھا، شاہراہ ہیوم جسے ٥ نمبر کی شاہراہ بھی کہتے ہیں جنوبی سڈنی کا ایک بڑا راستہ ہے کہ جس پر گاڑی کے سفر کا اپنا ہی مزہ ہے.
اس سفر کا مقصد کیمپنگ یعنی خیمہ زنی کرنا تھا کہ جس کے ساتھ تکہ کا ارادہ بھی تھا، منصوبہ بندی کافی دنوں سے جاری تھی اور اس کا خیال فراز خان کا پیش کردہ تھا.آٹھ میں سے دو صاحبان کے نام آچکے دیگر کے نام یوں ہیں، فہد الہی، شہباز واڈی والا، سید فراز علی، انس شاہین، یاسر آفندی اور راقم السطور. فراز خان اور انس شاہین آپس میں کزن ہیں اور ایک ہی علاقے میں رہتے ہیں، یاسر آفندی ہمارے محلہ دار ہیں اور بقیہ پانچ ایک ہی گھر میں رہائش پزیر ہیں.انس اور فراز علی کے سوا باقی سب یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے طلبہ ہیں. یہ دونوں بھی پڑھتے ہیں.
یہاں پر ایسٹر کی تعطیلات کی وجہ سے ٤ روزہ طویل اختتام ہفتہ یعنی ویک اینڈ تھا اب ہم ان چھٹیوں میں ایسٹر تو منا نہیں سکتے تھے لہٰذا کیمپنگ کا ارادہ کیا. یکم اپریل رات گئے تک بھنا قیمہ تیار ہوتا رہا، اس سے پیشتر خریداری بھی کی گئی جس میں خیمہ ایک اہم شے تھی.
ایک گاڑی ہمارے ہاں سے روانہ ہونا تھی اور دوسری لیور پول سے، گاڑیوں کے مالکان واڈیوالا اور انس تھے.عمران اور میں بس اور ریل کا سفر کر کے لیور پول جا پہنچے جہاں انس نے ہمیں اسٹیشن سے گاڑی میں لے لیا. بقیہ افراد بھی وہاں آن پہچے کیونکہ فراز خان کا گھر یہیں تھا اور اس نے گھر سے سامان لینا تھا. ایک بجے ہم یہاں سے روانہ ہوۓ اور نماز جمعہ کی خاطر کیمبل ٹاون کی مسجد میں رُکے. نماز کے بعد ہائی وے فائیو پر دوبارہ سفر کا آغاز ہوا. راستے میں انس نے چالان کروا لیا، سو کی حد رفتار پر محترم ١٢٨ کی رفتار پر تھے، کیونکہ مقامی شہری ہیں اس وجہ سے دوگنے پوائنٹس کا جرمانہ ڈالر کے علاوہ ہوا یہ ایسٹر کی بدولت تھا، ایک جگہ برگر کھانے رکے برگر بہت مزے کے تھے اور انس کی والدہ نے خود بناے تھے جو پنیر، سلاد کے پتے،گوشت کے پارچہ اور تل والا بن سے بناتے گۓ تھے،یہ برگر کھا کر کراچی کے بند کواب کا مزہ آگیا.
جاری ہے
wah wah .. Sir
جواب دیںحذف کریںGood one, sir. Seems you enjoyed Easter holidays a lot. Camping is fun, I love it too. The trip looks like full of adventures.
جواب دیںحذف کریںreally coool ,,,,,,,,A good SAFAR NAMA.....
جواب دیںحذف کریںwow !! love the way u started it sir ...ICECREAM! :)...jis khubsurti se aap ne burgur ko describe kia ..aisa laga khud hi poori recipie pata chal gae ;)....shuruwat itni achi hai k mjhe abhi se agle blog ka besabri se intezar hai ..jaldi se likhie ga wo bhi.
جواب دیںحذف کریںwow amazing the way u define the burger ... and chalan lozl zabardst i think i shokld take sum advice while writing sum novel in future frm u :P
جواب دیںحذف کریںNice Sir so enjoying holidays with Shabaz and Fahad where is Ahsen wo nahee gya
جواب دیںحذف کریںHakeem Muhammad Said ke tarah app b Safar Namay likhna shoora kardain
جواب دیںحذف کریں;) Acha writer bana k sarii khubia hai app main
hmm interesting sir....ur enjoying very nice :)
جواب دیںحذف کریںThanks everybody for liking and commenting. But I'm fed up with this 'Anonymous' you guys should at least put your name in comment if you are commenting as 'Anonymous'. I guess this one is Sana Majeed.
جواب دیںحذف کریںi already forgot parts of what happened....so this blog sounds like a good way to recall some of the things i did in Australia in the future maybe ;)
جواب دیںحذف کریںkuch nahi to urdu theek ho jayegi...
Good :)
جواب دیںحذف کریںSafarnama is really good. From Anas.
جواب دیںحذف کریںa very well written safar nama indeed...waiting for the next episode! :)
جواب دیںحذف کریںBhai Aik sitting mein likh dalo.... Star + wala Drama na bana dena..... episode # 1097.... hero's grandson is attending his daughter's marriage :)
جواب دیںحذف کریںsir shahbaz ka idea acha hai.. ek hi bar me puri kahani ka pata chal jaye to acha hai..
جواب دیںحذف کریںanyhow..its gr8 sir! apto lekhak bante jarahe hain, chef k sath sath.. awl rounder ban jayenge kuch arse me.. :P
sir aap ne tu ibn e ansha ka safarnama yad dila dia... very fine writing indeed wid gud sence of humor ;)
جواب دیںحذف کریں